اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Indians Stranded in Sudan سوڈان میں پھنسے بھارتیوں پر وزیر خارجہ اور کانگریس لیڈر سدارامیا کے درمیان ٹویٹر جنگ - سوڈان میں فوجیوں کے مابین جنگ

سوڈان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی پر کانگریس لیڈر سدارامیا کے ٹویٹ پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے آپ کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں پہونچے گا، جبکہ سدارامیا نے کہا کہ میں نے ٹویٹ صرف آپ سے مدد کی اپیل کے لیے کیا ہے۔

Etv Bharat
وزیر خارجہ اور کانگریس لیڈر سدارامیا کے درمیان ٹویٹر جنگ

By

Published : Apr 19, 2023, 3:36 PM IST

نئی دہلی: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نیم فوجی دستوں اور فوج کے درمیان جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں ایک بھارتی بھی ہلاک ہوچکا ہے جبکہ کئی شہری اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کانگریس لیڈر سدارامیا اور کے درمیان کرناٹک کے 31 قبائلیوں کے بارے میں ان کے بیان کو لے کر ٹویٹر جنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سوڈان میں پھنسے ہوئے قبائلی برادری کے لوگوں کو بھارت واپس لانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی۔ سدارامیا نے دعویٰ کیا کہ سوڈان میں 31 قبائیلی پچھلے کچھ دنوں سے بغیر خوراک کے پھنسے ہوئے ہیں اور حکومت نے انہیں واپس لانے کے لیے ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔

سدارامیا کے اس بیان پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو اس طرح کے بیانات سے کوئی سیاسی فائدہ پہونچے گا۔ اس طرح کے بیانات دے کر آپ بیرون ملک پھنسے بھارتیوں کو مزید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ایس جے شنکر نے کہا کہ میں آپ کے ٹویٹ پر صرف یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، ایسی صورتحال میں آپ سیاست نہ کریں۔ جب سے سوڈان میں حالات خراب ہوئے ہیں، بھارتی سفارت خانہ وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ہم ہر واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس پر سدارامیا نے جواب دیا کہ انہوں نے صرف اس وجہ سے ٹویٹ کیا کہ آپ وزیر خارجہ ہیں اور میں نے آپ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نیم فوجی دستوں اور فوج کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اب تک اس جنگ میں تقریبا تین سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس حملے میں ایک بھارتی بھی ہلاک ہوا ہے۔ اس کے بعد سوڈان میں بھارتی مشن نے وہاں رہنے والے بھارتیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سوڈان میں رہنے والے بھارتیوں کی حفاظت کے لیے بھارت کئی ممالک کے ساتھ رابطے میں بھی ہے۔ وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بات کی ہے۔ بھارت امریکہ اور برطانیہ سے بھی رابطے میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details