اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹویٹر صارف کی وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی - بم سے ہلاک کرنے کی دھمکی

ڈی سی پی (کرائم) پرمود کمار تیواری نے بتایا کہ "یہ اکاؤنٹس عام طور پر فراڈ ہوتے ہیں اور اس میں غلط ناموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی اور کوئی مستند نام نہیں مل جاتا، اس کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا، ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔''

Twitter user threatens to assassinate PM Modi  Twitter user threatens to assassinate UP CM Yogi Adityanath  PM Narendra Modi  Utttar Pradesh police ordered a probe  Twitter user had issued a threat  information has been sought from Twitter  وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹویٹر صارف نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے  یہ اکاؤنٹس عام طور پر فراڈ ہوتے ہیں  اس میں غلط ناموں کا استعمال کیا جاتا ہے  ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا  بم سے ہلاک کرنے کی دھمکی  یوپی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی
وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹویٹر صارف نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے

By

Published : Nov 8, 2021, 10:48 AM IST

اتوار کے روز ایک ٹویٹر صارف نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد یوپی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ڈی سی پی (کرائم) پرمود کمار تیواری نے کہا کہ "یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا، جب ہمیں یو پی 112 (پولیس ہیلپ لائن) سے دھمکی کی اطلاع ملی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ کچھ شرارت کرنے والوں کا کام ہے۔"

مزید پڑھیں:۔دہلی اقلیتی کمیشن کےچیئرمین کو جان سے مارنے کی دھمکی

انہوں نے بتایا کہ "یہ اکاؤنٹس عام طور پر فراڈ ہوتے ہیں اور اس میں غلط ناموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی اور کوئی مستند نام نہیں مل جاتا، اس کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا، ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔''

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ٹوئٹر سے معلومات بھی طلب کی گئی ہے۔

یہ معاملہ سنگین ہے کیونکہ دھمکیاں دینے کے علاوہ قابل اعتراض تبصرے بھی کیے گئے تھے، تیواری نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details