امریکی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر نے طبقاتی اور ذات وپات کو محفوظ زمروں کی فہرست میں شامل کرکے اپنی 'نفرت انگیز اسپیچ پالیسی' کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
ٹویٹر نے بدھ کو دیر رات جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ "آج ہم نسل، ذات پات یا قومیت پر مبنی مواد کو محدود کرنے کے لئے اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب صارفین کو خود ہی اس طرح کے ٹویٹس کو حذف کرنے ہوں گے'۔
ٹویٹر نے اپنے بیان میں کہا 'موجودہ قواعد کے تحت، نفرت انگیز پوسٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے گا'۔