ٹوئٹر نے مرکزی قانون و آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا، حالانکہ اب ان کا کاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔
اس پر روی شنکر پرساد کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ بلاک کرنے سے پہلے ٹوئٹر کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ ٹوئٹر کی کارروائی بھارتی ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ٹی وزیر نے کہا کہ وہ تقریباً ایک گھٹنے سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں کر پا رہے تھے۔ رسائی حاصل کرنے کی کوشش پر انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ سے امریکہ کے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ (فکری سرمایہ) ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ حالانکہ ایک گھنٹے کے بعد اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔