سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کو کیہا کہ کورونا وائرس وبا کے بحران کے پیش نظر سال .22 2021 تعلیمی سال کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو عقلی بناکر دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک سیشن کے آخر میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا
سی بی ایس ای نے آج یہاں جاری بیان میں کہا ’’تعلیم سال 22۔2021 کے نصاب کو دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور بورڈ ہر ایک سیشن کے آخر میں تقسیم کئے گئے نصاب کی بنیاد پر امتحان منعقد کرے گا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سال کے آخر میں بورڈ امتحان کرائے جانے کی امکان کو بڑھانے کے لئے یہ اقدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کی سلیبس کو بھی گزشتہ تعلیم سال کی طرح عقلی بنایا جائے گا اور نئے سلیبس کو جولائی تک نوٹیفائی کردیا جائے گا۔