اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Texas school shooting: ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ، 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک - ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ

ٹیکساس کے ایک اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے فائرنگ کردی، جس میں 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائنڈن نے ملک میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ Eighteen students killed in Texas school shooting

ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ، 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک
ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ، 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک

By

Published : May 25, 2022, 6:59 AM IST

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ منگل کو ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے فائرنگ کی جس میں 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ Texas School Shooting ریاست کے گورنر کے مطابق ملک کے اسکول میں یہ ایک خطرناک حملہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ٹیکساس کے اوولڈے میں ہوا۔ گورنر گریگ ایبٹ نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ "حملہ آور نے 18طلبہ کو گولی مار کر ہلاک کیا اور ایک استاد کو ہلاک کر دیا تاہم مجموعی طور پر اس حملہ میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔" گورنر نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک مقامی نوجوان بھی شامل ہے۔

وہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے بات کی اور انہوں نے روب ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی ہے، اس واقعہ میں 18طلبہ سمیت 21 افراد ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ٹیکساس کے اسکول فائرنگ میں ہلاک ہونے والے طلبہ کے لیے احترام کے طور پر حکم دیا کہ ہفتہ تک وائٹ ہاؤس اور دیگر عوامی مقامات پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ US flag to fly at half-mast after Texas school shooting

مزید پڑھیں:، امریکہ: ٹیکساس ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی

بتایا جا رہا ہے کہ سکول میں 500 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یہاں مالی طور پر پسماندہ طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے ٹویٹ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اوولڈے میں ہونے والے ہولناک حملے کے بعد طلبہ کی سلامتی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 2018 میں فلوریڈا کے پارک لینڈ میں ہائی اسکول کے 14 طلباء اور تین ملازمین کی ہلاکت کے بعد یہ کسی اسکول پر سب سے بڑا حملہ بتایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details