اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Virus in china چین میں متعدد ماہرین اور سائنسدانوں کی موت - چین میں کورونا وائرس

چینی میڈیا کے مطابق چین میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد انجینئرز اور سائنسدانوں کی موت ہوگئی ہے تاہم ان کی موت کی وجوہات کی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

چین میں متعدد ماہرین اور سائنسدانوں کی موت
چین میں متعدد ماہرین اور سائنسدانوں کی موت

By

Published : Jan 9, 2023, 7:57 AM IST

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی پابندیاں ہٹائے جانے کے ایک ماہ کے دوران چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے کم از کم 20 سرکردہ انجینئرز اور سائنسدانوں کی موت ہو گئی۔ چینی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے انجینئرنگ کا ایک سب سے باوقارا سکول ہے۔ اس کے 900 سے زائد اراکین ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کی ہفتہ کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکیڈمی کے 20 ارکان 15 دسمبر سے 4 جنوری کے درمیان فوت ہو چکے ہیں جب کہ 2017-2020 میں ہر سال اوسطاً 16 سائنسدان اور 2021 میں 13 ماہرین تعلیم فوت ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکیڈمی کے سب سے کم عمر کے رکن 77 سالہ ماہر طبیعیات ٹی تیانچو دسمبر میں انتقال کر گئے۔ وہ ایٹمی گھڑیوں کے ماہر تھے۔ تاہم اکیڈمی آف انجینئرنگ نے اپنے کسی رکن کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ دسمبر کے آخر میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سابق چیف سائنسدان زینگ گوانگ نے کہا کہ ان کے اندازے کے مطابق بیجنگ کے 80 فیصد سے زیادہ باشندے، جہاں زیادہ تر چینی سائنسدان رہتے ہیں، کووِڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Covid Cases in China چین میں ہوائی سفر دوبارہ شروع ہونے سے کووڈ کیسز میں اضافے کا خطرہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن نے چین میں کورونا وائر کے بڑھتے معاملہ کر دیکھتے ہوئے کافی فکر مندی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 'فکرمند' ہیں کہ چینی حکام کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا اعادہ کیا کہ چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details