اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: مدارس کے طلبا کے لئے محلہ کلاسس

محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ضلع کے تمام مدارس کے اساتذہ سے گزارش کی گئی ہیکہ رضاکارانہ طور پرمحلے جاکرمدارس طلبہ کو تعلیم دیں۔ اس گزارش پر زیادہ مدارس کے اساتذہ نے محلہ کلاس شروع بھی کردی ہے۔

بارہ بنکی : مدارس کے طلبا کے لئے محلہ کلاسس
بارہ بنکی : مدارس کے طلبا کے لئے محلہ کلاسس

By

Published : Aug 9, 2021, 7:23 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں کووڈ-19 کے دور میں مدارس طلبا کی تعلیم متاثر نہ ہو اس کے لئے ضلع کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے منفرد پہل کی گئی ہے۔

بارہ بنکی : مدارس کے طلبا کے لئے محلہ کلاسس

محکمہ کی جانب سے ضلع کے تمام مدارس کے اساتذہ سے گزارش کی گئی ہے کہ رضاکارانہ طور محلے جاکر مدارس طلبہ کو تعلیم دیں۔ اس گزارش پر زیادہ مدارس کے اساتذہ نے محلہ کلاس شروع بھی کر دی ہے۔

واضح ہو کہ ضلع بارہ بنکی میں 450 سے زیادہ مدارس ٹیچرس میں ایڈیڈمدارس کے تمام ٹیچر اور اسٹیفنڈ پرٍ کام کر رہے تمام ٹیچر شامل ہیں۔

مدارس طلبا کے لئے یہ تجربہ کرنے والا بارہ بنکی ضلع دوسرا ضلع ہے۔ اس سے قبل یہ تجربہ جونپور میں کیا گیا ہے۔

بارہ بنکی میں اس تجربہ کے مثبت نتائج نظر آ رہے ہیں۔

محلہ کلاسیز میں طلبہ دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ انہیں ڈیڑھ برس سے پڑھنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

آن لائن تعلیم دی جارہی تھی لیکن اس میں طلبہ سمجھ نہیں پاتے تھے۔
یہ بھی واضح ہو کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر طلبا معاشی طور پر کمزور والدین کے بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:آن لائن کلاسس، مختصر مدتی ردعمل: نیلکانی

ان کے پاس اسمارٹ فون یا دیگر وسائل موجود نہیں ہیں۔جن کی وجہ سے وہ تعلیم سے محروم ہو رہے تھے۔

محلہ کلاس اس قسم کی پریشانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔ اس سے والدین بھی خوش ہیں اور اساتذہ بھی بچوں کو آمنے سامنے تعلیم دینے میں کافی خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details