اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Wrestlers Protest پہلوانوں سے ذاتی لڑائی، پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، برج بھوشن - جنترمنتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنترمنتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس دوران کئی رہنما پہلوانوں کی حمایت میں جنترمنتر پہنے۔ اس سلسلے میں برج بھوشن کا بیان سامانے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پہلوانوں کے ذریعہ ان پر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 30, 2023, 5:39 PM IST

گونڈا: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا ہے کہ ان پہلوانوں سے ان کی لڑائی ذاتی ہے جنہوں نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اور اس کا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اتوار کو نندنی نگر کالج کیمپس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ وہ خود پہلوانوں کے ذریعہ ان پر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے۔ یہ لڑائی ان کی ذاتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزامات ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے لگائے گئے ہیں نہ کہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کہے گی تو وہ فوری طور پر رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ برج شرن بھوشن سنگھ نے کہا کہ ملک کو تمغے دلانے میں نہ صرف پہلوانوں کا کردار ہوتا ہے بلکہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کا بھی اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دہلی پولیس نے ان سے رابطہ نہیں کیا، اگر پولیس انہیں جہاں طلب کرے گی وہ وہاں جائیں گے۔ پولیس کی کارروائی میں مکمل تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کی شکایت پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف درج ایف آئی آر میں ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کوچ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ کناڈ پلیس پولیس اسٹیشن میں جمعہ کی رات دیر گئے رکن پارلیمان اور ایک کوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ خواتین پہلوان طویل عرصے سے رکن پارلیمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Brij Bhushan Sharan Singh On Wrestlers Protest مجرم نہیں ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا: برج بھوشن


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details