اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ترکی کو ویکسین ملنے میں تاخیر - covid 19 urdu news

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار پوری دنیا کو ہے۔ اسی ضمن میں ترکی کو چین سے کووڈ 19 ویکسین ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار پوری دنیا کو
عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار پوری دنیا کو

By

Published : Dec 28, 2020, 2:28 PM IST

ترک وزیر صحت فرطین کوکا نے کہا کہ چین سے آنے والی سائنوویک بائیوٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ وہاں کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے روکے جانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

مسٹر کوکا نے ٹویٹ کیا کہ 'بیجنگ کسٹم ڈپارٹمنٹ میں کووڈ 19 کی وجہ سے اس کا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے لہذا ویکسین کی آمد میں ایک سے دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے'۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار پوری دنیا کو

توقع کی جارہی ہے کہ ترکی کو سائنوویک ویکسین کی 50 ملین خوراکیں اور ساتھ ہی فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کی 4.5 کروڑ خوراکیں ملیں گی۔ ملک میں زیادہ متاثرہ علاقوں میں چار مرحلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

صدر رجب طیب اردوگان کے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے منصوبے کے تحت 31 دسمبر سے چار جنوری کی صبح تک لاک ڈاؤن عمل میں لایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details