جموں و کشمیر کو بیشتر عسکریت پسندانہ واقعات اور انکاؤنٹر کے حوالے سے دکھایا جاتا ہے، جبکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ جموں وکشمیر میں ہی ایسے افراد موجود ہیں جنہون نے اپنی تعلیمی لیاقت اور قابلیت سے ملک کے ساتھ ساتھ پورے جموں وکشمیر کا بھی نام روشن کیا ہے۔ First Tribal Youth From J-K's Srinagar Qualifies NEET 2022
سری نگر کے ایک قبائلی لڑکے Tribal Youth نے قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (NEET) 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جموں و کشمیر کے سرینگر میں مولنار ہارون نامی ایک جگہ ہے۔ اس دور دراز علاقے کے ایک قبائلی طفیل احمد نے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ NEET 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
طفیل احمد کی اس کامیابی سے صرف خاندان اور برادری کا ہی سر فخر سے اونچا نہیں ہوا ہے، بلکہ انہوں نے اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ کیونکہ طفیل احمد سرینگر کے ایسے پہلے قبائلی نوجوان ہیں، جنہوں نے NEET کا امتحان پاس کیا ہے۔ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے طفیل احمد یہ کامیابی دیگر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔
طفیل نے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم مشن اسکول نیو تھیڈ ہاروان سرینگر Mission School New Theed Harwan Srinagar سے مکمل کی۔ اس کے بعد وہ بارہویں جماعت کی تعلیم کے لیے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شالیمار Government Higher Secondary School Shalimar میں داخلہ لیا۔
طفیل احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کافی جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہیں انٹرنیٹ تک رسائی اور اسکول جانے کے لیے کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے سرینگر پیدل جانا پڑتا تھا۔ وہ پڑھائی سے متعلق ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرتے تھے۔ حتی کہ تیسری چوتھی جماعت کے لیے انہوں نے کتابیں بھی نہیں خریدی تھیں، کیونکہ ان کے پاس کتاب خریدنے کے لیے پیسے ہی نہیں تھے۔