اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سچ ڈرتا نہیں:  راہل گاندھی - Truth remains unafraid

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مبینہ کووڈ ٹول کٹ کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے دفاتر پر چھاپے مارے جانے کے ایک دن بعد کہا کہ سچ ڈرتا نہیں ہے۔

rahul gandhi
راہل گاندھی

By

Published : May 25, 2021, 2:27 PM IST

Updated : May 25, 2021, 3:14 PM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مبینہ 'کووڈ ٹول کٹ' کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے دفاتر پر چھاپے مارے جانے کے ایک دن بعد کہا کہ سچ ڈرتا نہیں ہے۔ انہوں نے ہیش ٹیگ ٹول کٹ کے ساتھ ٹویٹ کیا، سچ ڈرتا نہیں۔

ٹویٹ

دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ٹیم نے مبینہ کووڈ ٹول کٹ کیس کی جانچ کے سلسلے میں ٹویٹر انڈیا کے دہلی اور گروگرام واقع دفاتر پر پیر کی شام چھاپہ مارا۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ خصوصی سیل نے مبینہ کووڈ 19 ٹول کٹ سے متعلق شکایت کو لے کر ٹویٹر کو نوٹس بھیجا اور بی جے پی رہنما سمبت پاترا کے ٹویٹ کو 'چھیڑ چھاڑ کیا ہوا' بتانے کو لے کر مائیکرو بلاگنگ سائٹ سے وضاحت مانگی تھی۔ گزشتہ ہفتے ٹویٹر نے مبینہ 'ٹول کٹ' سے متعلق سمبت پاترا کے ٹویٹ کو چھیڑ چھاڑ کیا ہوا بتایا تھا۔

بی جے پی کا الزام ہے کہ کانگریس نے ایک ٹول کٹ بنا کر کورونا وائرس کی نئی شکل کو 'بھارتی شکل' یا 'مودی فارم' بتایا اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:

ٹول کٹ معاملہ: دہلی پولیس کا اسپیشل سیل ٹویٹر کے دفتر پہنچا

حالانکہ کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی اسے بدنام کرنے کے لئے فرضی 'ٹول کٹ' کا سہارا لے رہی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کے کئی سینئر رہنماؤں کے خلاف پولیس میں 'جعلسازی' کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔

Last Updated : May 25, 2021, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details