اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ بھر میں ٹی آر ایس کا جھنڈا جشن منایا گیا - etv bharat urdu

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے جھنڈا جشن کے موقع پر ریاستی وزیر مالیات ہریش راؤ نے مختلف وارڈس میں پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔

ٹی آرایس کا جھنڈاجشن تلنگانہ بھرمیں منایاگیا
ٹی آرایس کا جھنڈاجشن تلنگانہ بھرمیں منایاگیاٹی آرایس کا جھنڈاجشن تلنگانہ بھرمیں منایاگیا

By

Published : Sep 2, 2021, 2:26 PM IST

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کا جھنڈاجشن آج ریاست بھر میں منایاگیا۔

اس موقع پر بیشتر وزرا اور برسراقتدارجماعت کے لیڈروں نے پارٹی کا پرچم لہرایا۔

ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے بنسی لال پیٹ میں پارٹی کا جھنڈالہرایا۔

وزیرفائینانس ہریش راو نے بیشتر وارڈس میں پارٹی کا جھنڈالہرایا۔

ان پروگراموں میں پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔

ٹی آرایس کی جانب سے ہر گاوں میں اس پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔

رکن اسمبلی ایس روی شنکر نے کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی میں پارٹی پرچم لہرایا۔

مزید پڑھیں:گورنر تلنگانہ نے راج بھون اسکول کا معائنہ کیا، طلبہ کو اہم مشورے دیے

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے چندرشیکھرراو نے سال 2001میں ٹی آرایس کو قائم کیاتھا۔

اب اس کے کئی ملین کارکن ہیں۔

ریاست کے مختلف مقامات پر بھی یہ جشن منایاگیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پارٹی کے کارگذار صدر و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنانے کی خواہش کی تھی۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ آج ہی سے پارٹی کی ولیج اور وارڈ کمیٹیوں کی تشکیل کا کام کیاجائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details