وزیراعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ، پولیس اہلکار معطل - tripura police man suspended allegedly for making derogatory post against cm
رپورٹ کے مطابق ملزم دیپک چکرورتی گذشتہ کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ اور پوسٹ کر رہے ہیں اور انھیں اس طرح کی سرگرمیوں سے بچنے کے لیے پہلے وارننگ دی گئی تھی۔ فی الحال پولیس سپرنٹنڈنٹ (مواصلات) نے پیر کے روز ضلع اوناکوٹی کے کیلاشہار کمیونکیشن اسٹیشن کے سپروائزر دیپک چکرورتی کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسے فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور اس پر محکمہ جاتی تادیبی کاروائی بھی شروع کی گئی ہے۔
تریپورہ کے وزیراعلیٰ وپلَو کمار دیو کو مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنا ایک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ اسے اسی بنیاد پر معطل کر دیا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (مواصلات) نے پیر کے روز ضلع اوناکوٹی کے کیلاشہار کمیونکیشن اسٹیشن کے سپروائزر دیپک چکرورتی کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسے فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور اس پر محکمہ جاتی تادیبی کاروائی بھی شروع کی گئی ہے۔
حکم میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ معطل کی مدت کے دوران وہ تریپورہ پولیس کمیونکیشن ہیڈکوارٹر میں رہیں گے اور اتھرائزڈ افسر کی پہلے اجازت ملے بغیر اسے چھٹی پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ سوشل میڈیا میں ان کی جانب سے کیے گئے تبصرے بے حد قابل اعتراض تھے اور کسی بھی پبلک سرونٹ سے اس کی امید نہیں کی جا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم دیپک چکرورتی گذشتہ کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ اور پوسٹ کر رہے ہیں اور انھیں اس طرح کی سرگرمیوں سے بچنے کے لیے پہلے وارننگ دی گئی تھی کیونکہ کسی بھی پولیس اہلکار کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف کیا گیا کوئی بھی تبصرہ یا پوسٹ ڈسپلن کی خلاف ورزی مانی جاتی ہے جس کا لا اینڈ آرڈر پر بھی براہ راست اثر پڑتا ہے۔
اس درمیان اس پولیس اہلکار نے کہا کہ اس نے وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی قابل اعتراض تبصرہ نہیں کیا۔ کچھ مسائل پرصرف اپنا اظہار خیال کیا جو سروس کے مثالی ضابطوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور نہ ہی یہ ہائی کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔
-یو این آئی