تریپورہ حکومت کے ذریعہ برطرف کیے گئے 10,323 ٹیچروں کی جانب سے تریپورہ ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت انہیں پرامن مظاہرہ کرنے کے آئینی حق سے محروم کر رہی ہے۔
عرضی کے مطابق اساتذہ کے 25 دنوں کے مظاہرے کے بعد 27 جنوری کو پولیس نے انہیں احتجاج کے مقام سے ہٹا دیا تھا اور احتجاجیوں کے پاس سے اشیائے خورد و نوش اور نقدی ضبط کر لی تھی۔ اس کے بعد انہیں احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
جسٹس سبھاشیش تالپاترا نے ریاستی حکومت کو یکم مارچ کو معاملے کی اگلی سماعت پر جواب دینے کا حکم دیا ہے۔