اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tripura HC Directed Govt تریپورہ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو این بی ایف سی کے اثاثوں کو فروخت کرنے کی ہدایت دی - حکومت کو این بی ایف سی کے اثاثوں کو فروخت کی ہدایت

عدالت نے کہا کہ نیلامی ٹینڈر کے ذریعے ہوگی۔ ساتھ ہی ذاتی موجودگی اور ای نیلامی کے ذریعے بھی نیلامی ہوگی۔ نیلامی کے لیے ایک عالمی اشتہار ہونا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 22, 2023, 8:21 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے ریاست اور مرکزی حکومت کو عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی) کے اثاثوں کو فروخت کرنے اور اور رقم جمع کرنے والوں کو واپس لوٹانے کی ہدایت دی۔ قائم مقام چیف جسٹس ٹی امرناتھ گوڈ کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے یہ ہدایت دی۔ جسٹس گوڑ نے کہا کہ این بی ایف سی کمپنیوں کی جائیدادوں کو فروخت کیا جانا چاہئے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو جمع کرنے والوں کو واپس کیا جانا چاہئے۔ عدالت نے حکم دیا، "تریپورہ میں این بی ایف سی کی تمام جائیدادوں کو منسلک (اٹیچ) کریں اور کرک کی گئی املاک کو میڈیا میں وسیع پیمانہ پر تشہیر کرکے اسے نیلامی کے لئے رکھا جائے۔

عدالت نے کہا کہ نیلامی ٹینڈر کے ذریعے ہوگی۔ ساتھ ہی ذاتی موجودگی اور ای نیلامی کے ذریعے بھی نیلامی ہوگی۔ نیلامی کے لیے ایک عالمی اشتہار ہونا چاہیے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا حساب لیا جائے اور رقم کی تقسیم کے لیے منصوبہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ تریپورہ کے مختلف تھانوں میں روز ویلی سمیت 40 این بی ایف سی کے خلاف عوام کو دھوکہ دینے کے لیے 172 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details