اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tripura civic polls: کشیدگی کے درمیان تریپورہ میں کل ووٹنگ - اردو نیوز تریپورہ

تریپورہ میں جمعرات کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 13 شہری بلدیاتی اداروں کی 222 سیٹوں کے لیے مختلف پارٹیوں کے 500 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آئندہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے کرانے کی ہدایت کی ہے۔

کشیدگی کے درمیان تریپورہ میں کل ووٹنگ
کشیدگی کے درمیان تریپورہ میں کل ووٹنگ

By

Published : Nov 24, 2021, 10:51 PM IST

سپریم کورٹ کی ہدایت پرچند گھنٹے بعد مغربی تریپورہ کے ضلع مجسٹریٹ نے منگل کی رات دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ اس کے تحت پرامن طریقے سے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے اور پابندیوں سمیت اگرتلہ نگر علاقے میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ریاستی پولیس نے پولنگ کے دن ووٹروں، پولنگ عملے، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے فوراً بعد ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وی ایس۔ یادو نے کل رات ریاستی الیکشن کمشنر ایم ایل ڈے کے ساتھ میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Bypolls: ہانگل اور سندگی کے ضمنی انتخابات کو منسوخ کرے الیکشن کمیشن: عالم پاشاہ

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) سبرت چکرورتی نے کہا، "اطلاعات اور زمینی حقیقت کی بنیاد پر، پولیس نے خطر کے کے خدشے کے پیش نظر370 پولنگ اسٹیشنوں کو 'اے' زمرہ کے طور پر شناخت کیا ہے، جب کہ باقی 274 'بی' زمرے کے ہیں۔ تمام ’اے‘زمرے کے ووٹنگ مراکز کو تریپورہ اسٹیٹ رائفلز (ٹی ایس آر) کے چار اہلکار فراہم کیے جائیں گے اور پولنگ کے دوران سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر بوتھ پر پانچ اضافی جوان تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام 'بی' کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنوں پر چار مسلح پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی مجرمانہ کوشش کو ناکام بنانے کے لیے آج دوپہر سے شہر کے ہر پولنگ اسٹیشن، اہم علاقوں پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے جائیں گے۔ ایسے علاقوں میں چوبیس گھنٹے پولیس کی ٹیم گشت کرے گی۔ حالانکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ابھی تک سی آر پی ایف کوتعینات نہیں کیا گیا ہے، لیکن وہ اسٹرانگ رومز میں نگرانی کریں گے۔

چکرورتی نے کہا، پولنگ کے دوران اگرتلہ میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) علاقے کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے 97 سیکٹر افسران اور اتنی ہی تعداد میں سول سیکٹر افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تھانوں کو سی آر پی ایف کی 50ویں بٹالین کے ساتھ ساتھ شہرمیں گشت لگانے کے لئے 61 ہلکی حفاظتی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اورموبائیل نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details