تریپورہ میں 25 نومبر کو 20 شہری اداروں کی 334 میں سے 222 سیٹوں پر 81.54 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ بتا دیں کہ حکمراں بی جے پی نے پہلے ہی 112 سیٹیں بلا مقابلہ جیت لی ہیں۔
تریپورہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے اگرتلہ سمیت 14 میونسپل باڈیز کے لیے ہوئے انتخابات بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔ ان سیٹوں پر 25 نومبر کو انتخابات ہوئے تھے۔ 20 بلدیاتی اداروں میں سے 14 میں انتخابات ہوئے۔ بی جے پی نے 6 باڈیز میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ووٹنگ گزشتہ 25 نومبر کو ہوئی تھی اور آج ووٹوں کی گنتی ہوئی۔
بی جے پی نے اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کی تمام 51 سیٹیں بھی جیت لی ہیں۔ اس وقت اگرتلہ میونسپل کارپوریشن پر سی پی آئی (ایم) کا کنٹرول تھا۔ اپوزیشن سی پی آئی (ایم) نے دو وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امباسہ میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 15 اور پانی ساگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 2 میں سی پی آئی ایم کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ترنمول کانگریس نے امباسہ میونسپل کارپوریشن کے صرف ایک وارڈ - وارڈ نمبر 13 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک وارڈ میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ نڈا نے کہا، 'میں اس تاریخی جیت کے لیے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب، ریاستی بی جے پی صدر اور تمام پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔