اگرتلہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بدھ کو واضح کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے بائیں بازو، کانگریس اور قبائلی اکثریتی ٹیپرا موتھا کے ساتھ سیٹیں تقسیم کی جائیں گی۔ ریاستی سطح کے لیڈروں کے درمیان دو دن تک چلی کئی دور کی بات چیت اور سنجیدہ غو ر وخوض کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔CPM, Congress Set to Enter Pact on Seat Sharing
یچوری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ’’اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے اور اس پارٹی کے خلاف ووٹروں کو متحرک کرنے کے لیے 23 ویں پارٹی کانگریس کے فیصلے کے مطابق ہم کوئی مناسب انتخابی حکمت عملی اختیار کریں گے۔ ریاستی کمیٹی کو مختلف جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے لیکن کوئی اتحاد نہیں کیاجائےگا۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں کانگریس کے ساتھ سی پی آئی (ایم) کے اتحاد کے تنازع پر، یچوری نے کہا ’’سی پی آئی (ایم) کی مرکزی کمیٹی نے پایا کہ مغربی بنگال میں سی پی آئی (ایم) کے ساتھ اتحاد صحیح نہیں تھا، لیکن بی جے پی کے خلاف کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان معاہدہ ٹھیک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈروں کو کانگریس اور موتھا اور سی پی آئی (ایم) کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے مسئلہ کو حل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ سب آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف سبھی جمہوری پارٹیوں کومتحد کرنے سے جڑا ہے۔