تری پورہ نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھارتھ شیو جیسوال نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں کورونا ویکسین کے لئے اہل 29 لاکھ افراد میں سے 24.26 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 83 فیصد اہل آبادی کو ویکسی نیشن کئے جاچکے ہیں اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک تری پورہ پہلی خوراک کے ساتھ 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لے گا۔