اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام: ترنمول کانگریس - راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس

ٹی ایم سی کے ڈیرک او برائن نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ملک میں ایک ناکام حکومت ہے جو تمام اہم محاذوں پر ناکام رہی ہے۔ ملک میں خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کا ماحول ہے۔ نامہ نگاروں، سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام: ترنمول کانگریس
مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام: ترنمول کانگریس

By

Published : Feb 4, 2021, 6:51 PM IST

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے نریندر مودی حکومت پر دفاعی، سلامتی اور سماجی تحفظ میں ناکام رہنے اور پارلیمانی وقار اور وفاقی ڈھانچہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی مانگ پر وہ تحریک چلارہے کسانوں کے ساتھ ہیں۔

ٹی ایم سی کے ڈیرک او برائن نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ملک میں ایک ناکام حکومت ہے جو تمام اہم محاذ پر ناکام رہی ہے۔ اس سے ملک میں خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کا ماحول بن گیا ہے۔ نامہ نگاروں، سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں کو خوفزدہ و دھمکایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپنی روزی روٹی اور زمین بچانے کے لئے پورے ملک کے کسان تحریک کی راہ پر ہیں۔ جب کوئی سیاستداں، سماجی کارکن اور نامہ نگار ان کی حمایت میں آتا ہے تو اسے خوفزدہ اور ھمکایا جاتا ہے۔ ان کے خلاف معاملے درج کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی صدر کے خطاب سے قطعی متفق نہیں ہے اور وہ چاہتی تو اس میں متعدد ترامیم لا سکتی تھی لیکن پارٹی صدر کے وقار کو سمجھتی ہے اور مانتی ہے کہ یہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کا اظہا رائے ہے۔

انہوں نے سرحدوں پر تجاوزات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دفاع کے محاذ پر مکمل طورپر ناکام ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگاری اور خواتین و بچوں کے تئیں جرائم کا اعداد و شمار حکومت کی ناکامی کی علامت ہے۔ حکومت نے زرعی قوانین سمیت کئی ایسے قانون بنائے ہیں جن سے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت نے زرعی قوانین کو بنانے کے لئے مقررہ نظام پر عمل نہیں کیا جس سے پارلیمانی وقار کو چوٹ پہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details