اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Vaishno Devi Bhawan Accident ویشنودیوی بھون حادثے میں ہلاک ہوئے عقیدت مندوں کو خراج - Vaishno Devi Bhawan accident

شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ نے آج ان عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے سال 2022 کے پہلے دن ویشنودیوی مندر میں بھگدڑ میں اپنی جانیں گنوائی تھیں۔ Vaishno Devi Bhawan Accident

ویشنودیوی بھون حادثے میں ہلاک ہوئے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
ویشنودیوی بھون حادثے میں ہلاک ہوئے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

By

Published : Jan 1, 2023, 10:32 AM IST

جموں: شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ کے رہنماوں نے آج کٹرا میں منعقدہ ایک پروگرام ”پرتھم پہاڑ 2022” کے پہلے دن ویشنودیوی مندر میں بھگدڑ کے سبب ہلاک ہونے والے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی صدارت میں موجود شیوسینا کے کارکنان نے موم بتیاں روشن کیں، پھول چڑھا کر یکم جنوری 2022 کو ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے سبب ہلاک ہونے والے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ نئے سال کے پہلے دن ماں وشنوی کے لاکھوں عقیدت مند ان کے دربار میں آتے ہیں، حالانکہ رواں سال ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا مستعد ہے اور بھیڑ سے نمٹنے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جس کے باعث عقیدت مندوں کو کافی راحت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مندر انتظامیہ سے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر لمبی لمبی قطاروں کو کم سے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Tributes paid to the devotees who died in the Vaishno Devi Bhawan accident

ویشنودیوی بھون حادثے میں ہلاک ہوئے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

مزید پڑھیں:۔جموں و کشمیر: ماتا ویشنودیوی کے مندر سے نوراتری کا آغاز

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے لیے آر ایف آئی ڈی سے چلنے والے رجسٹریشن کارڈ دیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ماتا ویشنو دیوی کی زیارت کے لیے آنے والے خاندان کے ہر فرد کو سخت سردی میں گھنٹوں لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے عقیدت مندوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ ان لمبی قطاروں کی وجہ سے کئی عقیدت مند درشن سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شرائن بورڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ ماتا کے درشن کے لیے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے رجسٹریشن کی سہولت کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ مزید رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details