اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا: ہنگامہ کے درمیان ٹربیونل ریفارم بل منظور - اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی

پارلیمنٹ مانسون اجلاس میں راجیہ سبھا نے صوتی ووٹوں سے ٹریبونل ریفارم بل 2021 منظور کرلیا۔ حکمراں پارٹی نے اپوزیشن کی قانونی قرارداد اور بل کو ایک سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز کو مسترد کردیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

parliament monsoon session
parliament monsoon session

By

Published : Aug 9, 2021, 7:52 PM IST

ایوان بالا راجیہ سبھا میں بل کی منظوری کے ساتھ اسے پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی ہے کیونکہ لوک سبھا پہلے ہی اسے منظور کرچکی ہے۔

اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی کئی گھنٹوں تک ملتوی رہی۔ جب دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی اسپیکر سسمت پاترا نے بل پر بحث شروع کی۔

اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے مختصر جواب کے درمیان انتہائی مختصر بحث کے بعد ایوان نے اسے صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔

قبل ازیں ایوان نے کانگریس کے رکن شکتی گوہل کی جانب سے بل کی مخالفت میں پیش کی گئی ایک قانونی قرارداد کو صوتی ووٹوں سے مسترد کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی ایوان نے ڈی ایم کے کے تروچی شیوا کی تجویز کو بھی 44 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔

بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کو کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details