اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Russia Ukraine Crisis: 'رومانیہ کی سرحد سے بخارسٹ تک ٹرانسپورٹ خدمات مفت ہیں' - رومانیہ میں ٹرانسپورٹ خدمات

سفارت خانہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "یہ بات ہمارے نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ لوگ بھارتی طلبہ کو رومانیہ کی سرحد سے بخارسٹ لانے کے لیے پیسے لے رہے ہیں۔ سفارت خانے کی جانب سے طلبہ کو تمام خدمات مفت فراہم کی جا رہی ہیں. Transportation Services from the Romanian Border to Bucharest are Free

رومانیہ کی سرحد سے بخارسٹ تک ٹرانسپورٹ خدمات مفت ہیں
رومانیہ کی سرحد سے بخارسٹ تک ٹرانسپورٹ خدمات مفت ہیں

By

Published : Mar 1, 2022, 6:41 AM IST

یوکرین سے بخارسٹ جانے والے طلبہ سے ٹرانسپورٹ کی فیس وصول کیے جانے کی خبروں کے درمیان رومانیہ میں بھارتی سفارت خانہ نے کہا کہ یوکرین سے باہر نکلنے والے طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ خدمات مفت ہیں۔

سفارت خانہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "یہ بات ہمارے نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ لوگ بھارتی طلبہ کو رومانیہ کی سرحد سے بخارسٹ لانے کے لیے پیسے لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Russia Ukraine War: روسی حملے کے بعد نصف ملین سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے طلبہ کو تمام خدمات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس میں بخارسٹ تک ٹرانسپورٹ کی خدمات بھی شامل ہیں۔ براہ کرم کسی کو کوئی رقم ادائیگی نہ کریں۔

واضح ر ہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سیکڑوں بھارتی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے تھے۔ انہیں ہمسایہ ممالک کے راستے باہر نکالا جا رہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details