اردو

urdu

By

Published : Apr 1, 2021, 7:27 PM IST

Updated : Apr 1, 2021, 9:30 PM IST

ETV Bharat / bharat

کیرالا اسمبلی الیکشن: پہلی بار خواجہ سرا امیدوار میدان میں

اننیا کماری الیکس کیرالا اسمبلی الیکشن نے حصہ لینے والی ریاست کی پہلی خواجہ سرا ہیں۔

خواجہ سرا امیدوار میدان میں
خواجہ سرا امیدوار میدان میں

کیرالا کے وینگارا حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں اترنے والی اننیا کماری الیکس ریاستی انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی ٹرانس جینڈر ہیں۔

خواجہ سرا امیدوار میدان میں

اننیا کماری ڈیموکریٹک سوشل جسٹس پارٹی کے ٹکٹ پر سیاسی قسمت آزما رہی ہیں۔ ان کا مقابلہ یو ڈی ایف کی کنجلی کُٹی اور ایل ڈی ایف کے پی جیجی جیسے لیڈران سے ہے۔

اننیا نے کہا کہ ان کے ذہن میں جیت یا ہار جیسی کوئی بھی بات نہیں ہے بلکہ وہ الیکشن میں ٹرانس جینڈر برادری کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں اور برادری کو سماج میں مخصوص مقام دلانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد اپنی برادری کی نمائندہ بننا ہے، اگر وہ جیت جاتی ہیں تو وہ معاشرے میں پسماندہ افراد کے لیے کام کریں گی۔

واضح رہے کہ اننیا کماری ریاست کیرالا کی پہلی ٹرانس جینڈر ریڈیو جاکی بھی ہیں۔

Last Updated : Apr 1, 2021, 9:30 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details