اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرل: ٹرین کے پارسل کوچ میں آگ لگی، مسافرین محفوظ - الا بار ایکسپریس کے پارسل کوچ میں آگ لگ گئی

کیرل میں ورکلا اسٹیشن کے نزدیک اتوار کو مالا بار ایکسپریس کے پارسل کوچ میں آگ لگ گئی لیکن مسافروں کی کی چوکسی سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

کیرل: ٹرین کے پارسل کوچ میں آگ لگی، مسافرین محفوظ
کیرل: ٹرین کے پارسل کوچ میں آگ لگی، مسافرین محفوظ

By

Published : Jan 17, 2021, 11:48 AM IST

اڈاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب اتوار کی صبح 7:47 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔تاہم اس حادثے میں کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پارسل کوچ میں آگ لگنے اور دھنوا نکلنے کا پتہ چلتے ہی کوچ کے مسافروں نے فوری طورپر چین کھینچ کر ٹرین رکوادی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے اسباب کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے فارنسک ماہرین کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پڈوچیری: دل کا دورہ پڑنےسے رکن اسمبلی فوت

ABOUT THE AUTHOR

...view details