اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Baghpat Suicide: کاروباری نے لائیو ویڈیو میں زہر کھا لیا، بیوی کی موت - اترپردیش خبر

باغپت کے باروت نگر کے جوتوں کے ایک کاروباری جو طویل عرصے سے مالی بحران کا شکار تھے، منگل کو فیس بک پر لائیو آکر اپنی بیوی کے ساتھ زہر کھا لیا۔ زہر کھانے کے بعد اس جوڑے کو تشویشناک حالت میں شہر کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران تاجرکی بیوی کی موت ہوگئی، تاجر کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے پر متعدد جماعتوں کے رہنماؤں نےغم و غصہ کا اظہار کیا۔ Trader Couple in Baghpat Consumes Poison live on Facebook, Wife Dies

تاجر نے خود کشی کی کوشش کی
تاجر نے خود کشی کی کوشش کی

By

Published : Feb 10, 2022, 9:41 AM IST

باغپت:ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں مالی خسارے سے دو چار ایک تاجر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر لائیو آکر اپنی بیوی کے ساتھ زہر کھالیا۔Trader Attempts Suicide on FB live, Blames Govt Policies for Losses

باغپت کے باروت نگر کے جوتوں کے ایک تاجر جو طویل عرصے سے مالی بحران کا شکار تھے۔ منگل کو فیس بک پر لائیو آکر اپنی بیوی کے ساتھ زہر کھا لیا۔ زہر کھانے کے بعد اس جوڑے کو تشویشناک حالت میں شہر کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا جہاں دورانِ علاج تاجر کی بیوی کی موت ہوگئی۔ تاجر کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے پر کئی جماعتوں کے رہنماؤں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

کسم پور کھیڑی گاؤں کے رہنے والے راجیو تومر گذشتہ پانچ سالوں سے اپنی بیوی پونم کے ساتھ بروت نگر میں قیام پذیر تھے۔ باولی روڈ پر ان کی جوتوں کی دکان ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ چند ماہ سے مالی بحران کا شکار تھے۔ انہوں نے خود کشی کرتے وقت حکومت کی پالیسیوں خاص طور سے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے کاروبار کے متاثر ہونے کی بات کہی۔

منگل کو راجیو تومر اپنی بیوی پونم کے ساتھ فیس بک پیج پر لائیو آئے۔ انہوں نے کاروبار میں درپیش مسائل کے متعلق بات چیت کی۔ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے ہونے والی پریشانیوں اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا اور اس کے بعد زہر کھا لیا۔

حالانکہ خود کشی کی کوشش کے دوران ان کی اہلیہ نے ان سے ایسا نہ کرنے کی فریاد کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آخر میں بیوی نے بھی مایوس ہوکر زہر کھا لیا۔

لائیو ویڈیو کے دوران راجیو تومر کی اہلیہ انہیں روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کے جواب میں راجیو کہتے ہیں کہ ’’دو منٹ بیٹھ جا حکومت تو مانتی نہیں تو تو میری بات مان جا۔’’

لائیو ویڈیو کے دوران ہی راجیو تومر زہر کی پُڑیا کھولتے ہیں اور زہر کھا لیتے ہیں۔

اس کے بعد روتی بلکتی بیوی راجیو کے منھ میں انگلی ٹال کر زہر نکالنے کو کوشش کرتی ہے ۔اس دوران تومرکہتے ہیں ’’مودی میری موت کا ذمہ دار ہوگا’’

لائیو ویڈیو میں راجیو تومر کہتے ہیں کہ ’’میں یہ نہیں کہتا کہ مودی نے سبھی کام خراب کئے ہیں۔ لیکن چھوٹے دکانداروں اور کسانوں کے خیر خواہ نہیں ہیں جو بھی ہوگا میری بیوی بچوں کا ہوگا۔ میں اوپر والے میں وشواس رکھتا ہوں۔ مودی رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہیں۔’’

اس دوران کچھ لوگوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران پونم کی موت ہوگئی۔ جب کہ راجیو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہوٹل کے کمرے میں تاجر کی خودکشی

سی او ہریش بھدوریا نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ تحریر موصول ہونے پر تفتیش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details