لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دارلحکومت کے اسناہا علاقہ میں ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں پلٹ گیا۔ ٹریکٹر پلٹنے سے ٹرالی میں بیٹھے درجنوں سوار تالاب میں گر گئے۔ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی تالاب سے 34 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ ٹرالی میں تقریباً 46 افراد سوار تھے۔ یہ سب سیتا پور سے اونائی دیوی مندر میں مُنڈن کروانے جا رہے تھے۔ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ آئی جی لکشمی سنگھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔Tractor trolley overturned in pond in itaunja
واقعے کے بعد پولیس فورس موقع پر موجود ہے۔ تالاب میں گرنے والے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی جن لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اعلیٰ حکام نے علاقے کے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔