یوم جمہوریہ کے موقعے پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ سمیت دہلی کے دیگر علاقوں میں تشدد کرنے کے الزام میں، پنجابی اداکار دیپ سدھو سمیت جوگراج سنگھ، گرجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ کی گرفتاری کی اطلاع دینے کے لیے ہر ایک کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹریکٹر پریڈ تشدد: دیپ سدھو سمیت چار ملزمان پر ایک لاکھ کا انعام
دہلی پولیس نے دیپ سدھو، جوگراج سنگھ، گرجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ کی گرفتاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
نیز چار دیگر ملزمان جاجبیر سنگھ، بوٹا سنگھ، سکھدیو سنگھ اور اقبال سنگھ کی گرفتاری کے لیے 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح ہو کے یوم جموریہ کے موقعے پر کسانوں کے ٹریکٹ پریڈ کے دوران کچھ لوگوں نے لال قلعہ پر سکھ مذہبی پرم نشان ساحب لہرا دیا تھا، جس میں کلیدی ملزم دیپ سدھو کا نام سامنے آیا تھا، کسان رہنماوں نے دیپ سدھو کو بی جے پی کا قریبی بتایا تھا اور کہا تھا کہ لال قلعہ پر جو کچھ ہوا وہ سب بی جے پی کی سازش تھی، اور دیپ سدھو بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا۔