اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

محکمہ سیاحت اگلے ماہ سے ثقافتی، تفریحی تقریبات کا اہتمام کرے گا

ان تقریبات اور سرگرمیوں کو منعقد کرنے کے حوالے سے انتظامیہ نے محکمہ سیاحت کو 15 افسران کی خدمات میسر رکھی ہیں۔ جبکہ ان تقریبات کی ذمہ داری سرینگر اور جموں میں مخلتف محکموں کو تفویض کی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت اگلے ماہ سے ثقافتی، تفریحی تقریبات کا اہتمام کرے گا
محکمہ سیاحت اگلے ماہ سے ثقافتی، تفریحی تقریبات کا اہتمام کرے گا

By

Published : Sep 18, 2021, 10:47 AM IST

جموں و کشمیر میں اگلے ماہ 23 اکتوبر سے میلہ نما تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ ان مختلف تقریبات کا انعقاد مشہور سیاحتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا۔ جن میں گلمرگ، پہلگام، جھیل ڈل، نشاط، شالیمار، چشمہ شاہی جموں کے باغ بہو، مانسر جھیل، پٹنی ٹاپ اور رنجیت ساگر ڈیم سمیت دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں اس کے علاوہ یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ثقافتی، تمدنی، تفریحی، علمی اور ادبی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

محکمہ سیاحت اگلے ماہ سے ثقافتی، تفریحی تقریبات کا اہتمام کرے گا
ان تقریبات اور سرگرمیوں کو منعقد کرنے کے حوالے سے انتظامیہ نے محکمہ سیاحت کو 15 افسران کی خدمات میسر رکھی ہیں۔ جبکہ ان تقریبات کی ذمہ داری سرینگر اور جموں میں مخلتف محکموں کو تفویض کی گئی ہے۔متعلقہ محکمے شیڈول کے مطابق اپنے محکموں سے متعلق تقریبات منانے کے حوالے سے ضروری انتظامات کریں گے اور جس کے لئے نوڈل افسران کو بھی نامزد کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور ان کے جموں کے ہم منصب اپنے متعلقہ صوبوں میں محکمانہ نوڈل افسران کے طور پر کام کریں گے جبکہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے متعلقہ چیف ایگزیکٹو افسران اپنے متعلقہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز میں نوڈل افسران کے طور پر کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details