نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.88 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 88 لاکھ 17 ہزار 589 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1997 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 362 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔