نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.32 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 32 لاکھ 18 ہزار 638 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Corona Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2401 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.04 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔