نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 216.95 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 16 کروڑ 91 لاکھ 51 ہزار 591 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4510 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 216 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.33 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5640 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 72 ہزار 980 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔