نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 213 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 13 کروڑ ایک لاکھ 7 ہزار 236 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ Total Covid 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7219 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 56 ہزار 745 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.13 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔