نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 212.17 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 12 کروڑ 17 لاکھ 41 ہزار 962 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ Total COVID 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5439 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 732 ہوگئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.15 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔