بھارت میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل کمی - بھارت میں کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں بدستور کمی درج کی جا رہی ہے اور اب یہ کم ہوکر ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
By
Published : Nov 9, 2020, 1:44 PM IST
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85.53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
وہیں 490 مریضوں کی موت کے بعد اس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 26ہزار 611 ہوگئی ہے، اب تک ملک میں 79لاکھ 17ہزار 373 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں کورونا کے اس وقت 5 لاکھ 9 ہزار 673 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کی تعداد مندرجہ ذیل ہیں۔