ودیشہ:مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کی تحصیل کُروائی کے سی ایم رائزنگ اسکول میں مزار نما چبوترا بنائے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ جس کے بعد اس معاملے کی جانچ کی گئی۔ نیشنل کمیشن فور پروٹکشن آف چائلڈ کے صدر نے وہاں جا کر جانچ کی اور پایا کہ اسکول کے پانچ کمروں کو پار کرنے کے بعد اسکول کے گراؤنڈ میں ایک مزار ہے، جہاں لوگ عبادت کرتے ہیں۔ Tomb At Madhya Pradesh School
کمیشن کے صدر نے اس کی مذمت کرتے ہوئے پرنسپل پر اسکول میں مذہبی کارکردگی کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاں کہ ہم اسکول میں اس طرح کی مذہبی کارکردگی برداشت نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی کمیشن کے صدر نے کہا کہ یہ سب اسکول اور سکول میں پڑھنے والے طلباء کی حفاظت پر ایک طرح کا خطرہ ہے کیوں کہ اسکول کی چھٹی کے بعد اس جگہ کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ ہم اس کے خلاف حکومت کو شکایت کریں گے۔
وہیں جب اس سی ایم رائزنگ اسکول کے طلبہ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکول میں سبھی طرح کی دعائیں کی جاتی ہیں، جس میں سرسوتی وندنا، جن گن من اور وندے ماترم بھی پڑھایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی سی ایم رائزنگ اسکول میں صوبائی گیت بھی گایا جاتا ہے۔