مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج ’مالکانہ اسکیم‘ پر عمل درآمدگی کے سلسلے میں ریاستوں کے پنچایتی راج اور محکمہ ریونیو کے افسروں کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40,514 گاؤں میں ڈرون سے سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس برس کے بجٹ میں حکومت نے مالکانہ اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے مالیاتی التزام بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لمبے وقت سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ دیہی علاقے میں رہنے والوں کو ان کے مکان کا مالکانہ حق مہیا کرنے والا ریکارڈ حاصل ہوسکے۔