ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں ٹالی ووڈ اداکاروں کو شامل کرنے کی ہوڑکے درمیان آج اداکارہ سانتیکا بنرجی ترنمول میں شامل ہوگئیں۔ اس کے علاوہ جلد ہی ترنمول کانگریس میں دو سابق بیورو کریٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
بی جے پی میں بھی کئی فلمی ستارے شامل ہوئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہیں امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔ اب ترنمول کانگریس نے بھی ٹالی ووڈ ستاروں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ ٹالی ووڈ اداکارہ سروونتی چٹرجی نے پیر کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
اس سے قبل دیگر ستارے بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ دونوں جماعتیں اس بار بھی ان ستاروں کو انتخابی میدان میں اتاریں گی۔
سیانتیکا آج ترنمول کانگریس کے ریاستی ہیڈ کواٹر میں ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی، پارتھو چٹرجی اور برتیہ باسو نے کیا اور وہ پارٹی کا جھنڈا تھام کر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ میں پارٹی میں رہ کر کام کرنا سیکھوں گی۔