بھارتی اسپرنٹر دوتی چند نے ایک بار پھر ٹوکیو اولمپکس کے ٹریک پر مایوس کیا ہے۔ وہ خواتین کی 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ نہیں بناسکیں۔
تاہم ہیٹ میں دوڑتے ہوئے دوتی چند نے سیزن کا اپنا بہتر وقت نکالا۔ اس کے باوجود وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہیں۔ دوتی چند نے ہیٹ نمبر چار میں اپنی دوڑ مکمل کی، جس میں وہ آخری نمبر پر رہیں۔ بھارتی اسپرنٹر نے اپنی 200 میٹر ریس 23.85 سیکنڈ میں مکمل کی۔
اس سے قبل دوتی چند خواتین کی 100 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا پائی تھیں۔ وہاں وہ 8 رنرز میں 7ویں نمبر پر تھی۔ پھر ہیٹ 5 میں دوڑتے ہوئے بھارت کے دوتی چند نے 100 میٹر کی دوڑ 11.54 سیکنڈ میں مکمل کی۔ جب کہ ان کا پرسنل بیسٹ 11.17 سیکنڈ تھا۔