اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics: ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کرلیا

بھارت کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا (Neeraj Chopra) نے ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympics) میں جیولِن تھرو (Javelin throw) برچھی (بھالا) پھینک مقابلے کے گروپ اے کے کوالیفیکیشن میں 86.65 میٹر کے فاصلے طے کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

Tokyo Olympics
ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کیا

By

Published : Aug 4, 2021, 8:11 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 8:49 AM IST

بھارتی مرد برچھی(بھالا) پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی کوشش میں 86.65 کا فاصلہ طے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

حالانکہ یہ ابھی پہلا کوالیفیکیشن راؤنڈ ہے جس میں 16 کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور نیرج نے 86.65 کا فاصلہ طے کرکے پہلی کوشش میں کوالیفائی کیا ہے جب کہ 83 فاصلے تک کا فاصلہ طے کرنے کی ضرورت تھی۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ نیرج باقی 2 کوششوں میں کوئی کوشش نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ ایک اور گروپ ہے جس میں 15 کھلاڑی 83 کے نمبر تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کھلاڑی شیو پال سنگھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ ان دو کوالیفیکیشن راؤنڈ کی تکمیل کے بعد ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ، ان کا ایک رینک ثابت ہوگا اور ٹاپ 12 کھلاڑیوں کو اگلے راؤنڈ میں جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کا 13واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقعات

اس سے قبل بھارتی برچھی (بھالا ) پھینکنے والی انو رانی آج اولمپک اسٹیڈیم میں بھارت کی نمائندگی کرنے اتری تھیں، جس میں وہ صرف 54.04 کا بہترین فاصلہ طے کرسکیں اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکیں کیونکہ وہ اپنے گروپ میں 14 ویں نمبر پر رہیں۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 8:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details