منپریت سنگھ کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کئی دہائیوں میں حاصل نہیں کیا گیا تھا۔ بھارت نے جرمنی کو 5-4 سے شکستدے کر 41 سال کے طول عرصے کے بعد کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس مقابلے میں سمرنجیت سنگھ نے دو گول کیے۔ ٹیم انڈیا کی شروعات بھلے ہی خراب رہی ہو لیکن ٹیم نے مسلسل گول کرکے اچھی واپسی کی۔
اس کے بعد جرمنی نے دو گول کر کے دو منٹ میں میچ کو 5-4 سے برتری پر لا دیا۔
جرمنی نے میچ کے پہلے منٹ میں ہی گول کیا تھا۔ جرمنی کی جانب سے تیمور اورز نے فیلڈ گول کیا، جس کے بعد جرمنی کی ٹیم 1-0 سے آگے ہو گئی تھی۔
بھارتی ٹیم کو جوابی کارروائی کرنے کا موقع ملا تھا، لیکن وہ چوک گئی۔ بھارت کو پانچویں منٹ میں پنلنٹی کورنر ملا تھا جس کے بعد رپندر پال سنگھ گول کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: آج ان بھارتی کھلاڑیوں کی نظر تمغے پر
جرمنی نے پہلے کوارٹر میں بھارت پر غلبہ حاصل کیا۔ اس کواٹر میں جرمنی کافی جارحانہ نظر آیا۔ جرمنی کی ٹیم نے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے اپنے ارادے واضح کر دیے اور ابتدائی سبقت حاصل کر لی۔
وہیں، پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل پنالٹی کورنر ملنے پر بھارت نے شاندار دفاع کیا اور جرمنی کی برتری 1-0 تک محدود رکھا۔
دسرے ہاف میں بھارت نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل گول کیا جس سے انہیں فائدہ ہوا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔