ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارت کا فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ تاہم، بھارت اب بھی کانسے کے تمغہ اپنے نام کر سکتا ہے یعنی دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جرمنی کے مابین مقابلہ ہوگا اور اس میچ میں ہارنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ کانسے کے تمغے کے لیے زور آزمائی کرے گی۔
بھارت کے خلاف سیمی فائنل مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کی ٹیم بیلجیم نے پہلے کوارٹر کے دوسرے منٹ میں ہی گول کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول لوکی فینی نے کیا حالانکہ اس کے 5 منٹ بعد ہی بھارتی کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا جبکہ اگلے ہی منٹ میں مندیپ سنگھ نے گول کر کے بھارت کو 1-2 سے برتری دلا دی تاہم پہلا ہاف ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں 2-2 سے برابری پر آگئی تھیں۔