اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics Day 9: آج بھارت کو تمغہ ملنے کی بھرپور امید - ای ٹی وی بھارت اسپورٹس خبر

بھارتی باکسر امیت پنگھل آج سے اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ امیت کا پہلا مقابلہ میں سولہویں راؤنڈ میں اوبرجن ریواس (کولمبیا) سے ہوگا۔ ریواس ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

بھارت کے لئے تمغہ بٹورنے کا سنہرا موقع
بھارت کے لئے تمغہ بٹورنے کا سنہرا موقع

By

Published : Jul 31, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Jul 31, 2021, 8:46 AM IST

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپک کا آج نواں دن ہے۔ بھارت کے لئے تمغہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ایک سنہرا موقع ہے۔

تیر اندازا اتن داس گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لئے دم خم لگائیں گی۔ اس کے علاوہ باکسر پوجا رانی کواٹر فائنل مقابلہ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

اگر وہ کواٹر فائنل مقابلہ میں جیت حاصل کرتی ہیں تو بھارت ایک اور تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

پی وی سندھو سیمی فائنل جیتنے کے لئے ایری چوٹی کا زور لگائیں گی۔ مکے باز امیت پنگھل مقابلہ کے لئے میدان میں آئیں گے۔

سیما پونیا

ڈسکس تھرو میں سیما پونیا کا مقابلہ جاری ہے۔ سیما پونیا کوالیفکیشن گروپ اے میں کھلاڑیوں کے آرڈر میں پہلی تھیں۔ وہ لیگل تھرو درج کرنے میں ناکام رہیں۔ سیما نے مارکنگ ایریا سے بہت دور تھرو کیا ہے۔ اگر وہ اگر وہ لیگل تھرو تو وہ تقریبا 55 55 میٹر کا فاصلہ طے کرتا۔ سیما پونیا کو اب اس سے بہتر کارکردگی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پوجا رانی

اولپکس مقابلہ میں آج سندھو کے علاوہ سب کی نظریں پوجا رانی پر بھی ٹکی رہینگی۔ پوجا کا مقابلہ ریو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی چینی باکسر لی کو سے ہے۔ یہ میچ سہ پہر 3.36 بجے شروع ہوگا۔

پی وی سندھو

بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی پی ی وی سندھو کا مقابلہ سیمی فائنل میں چینی تائی پو کے کھلاڑی تائی جو ینگ سے ہے۔ یہ میچ 3.20 بجے شروع ہوگا۔ اگر سندھو یہ میچ جیت جاتی ہیں تو وہ فائنل میں پہنچ جائینگی۔ اور اس بعد بھارت کی جھولی میں میڈل کا آنا یقینی ہے۔ اس سے قبل سندھو نے کوارٹر فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دی۔

باکسنگ

بھارتی باکسر امیت پنگھل آج سے اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ امیت کا پہلا مقابلہ میں سولہویں راؤنڈ میں اوبرجن ریواس (کولمبیا) سے ہوگا۔ ریواس ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ یہ میچ صبح 7.30 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:

boxer Amit Panghal: ٹوکیو اولمپک میں امت پنگھال سے ملک کو گولڈ میڈل کی امیدیں وابستہ

اولمپکس کا 8 واں دن بھارت کے لئے ملا جلا رہا ۔ کیونکہ جہاں ایک طرف پی وی سندھو نے جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائیں۔ وہیں تیر انداز دیپیکا کماری خواتین کے کوارٹر فائنل میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گئیں۔ تاہم بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے گروپ مرحلے میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے پول اے کے اپنے آخری میچ میں جاپان کو 5-3 سے شکست دی۔ یہ بھارت کی چوتھی جیت تھی۔ اس کے علاوہ خواتین باکسر لولینا بورگوہین نے 69 کلو گرام کے کوارٹر فائنل میں چینی تائی پے کی نین چن چن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Last Updated : Jul 31, 2021, 8:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details