اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹوکیو اولمپکس کا 13واں دن: 4 اگست کا شیڈول، کھلاڑی تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر - تاریخ رقم کرنے کی دہلیز

ٹوکیو اولمپکس کا 12واں دن بھارت کے لیے مایوس کن رہا۔ بھارت کے اسٹار شاٹ پٹ کھلاڑی تیجندر پال سنگھ تور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ہاکی میں بھارت کی مردوں کی ٹیم سیمی فائنل میچ ہار گئی تھی۔ بھارتی ٹیم کے پاس ابھی بھی تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ اب وہ کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔

tokyo olympics 2020 india schedule 4 august
ٹوکیو اولمپکس کا 13 واں دن

By

Published : Aug 4, 2021, 6:56 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 7:05 AM IST

ٹوکیو اولمپکس میں اب تک بھارت کے پاس دو تمغے آچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اب بھارتی کھلاڑی 13ویں دن یعنی 4 اگست کو تمغوں کی تعداد بڑھانے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی 13ویں دن پانچ مختلف کھیلوں میں اپنا دعویٰ پیش کریں گے۔ ایک طرف جہاں باکسر لولینا کو سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچنے کا موقع ملے گا۔

وہیں ریسلنگ میں تین بھارتی پہلوان اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ سب کی نظریں بھارتی خواتین ہاکی پر بھی سبھی کی نگاہیں ٹکی ہوں گی، جو فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے اترے گی۔

ایتھلیٹکس

مردوں کی جیولین تھرو کوالیفیکیشن: گروپ اے - نیرج چوپڑا - AM 5:35

مردوں کی جیولین تھرو تھرو کوالیفیکیشن: گروپ بی - شیو پال سنگھ - AM 7:05

باکسنگ

خواتین کا ویلٹر ویٹ (69 کلوگرام) سیمی فائنل: لولینا بورگوہین بمقابلہ بوسیناج سورمینیلی - AM 11:00

گولف

خواتین کا راؤنڈ 1: ادیتی اشوک - AM 5:55

خواتین کا راؤنڈ 1: دکشا ڈاگر - AM 7:39

ریسلنگ

روی کمار دہیا - مردوں کا 57 کلو گرام فری اسٹائل -AM 8.21

انشو ملک - خواتین کا 57 کلو گرام فری اسٹائل - AM 8.28

دیپک پونیا - مردوں کا 86 کلو گرام فری اسٹائل - AM 8.49

ہاکی

خواتین سیمی فائنل: ارجنٹینا بمقابلہ بھارت، شام 3:30

Last Updated : Aug 4, 2021, 7:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details