بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں بیڈمنٹن ویمنز سنگلز ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلہ میں ڈنمارک کی میا بلچفیلڈ کو 21-15 ، 21-13 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی سندھو اب کوارٹر فائنل میچ میں کوالیفائی کرلی ہیں۔
اس سے قبل سندھو نے 35 منٹ تک جاری رہنے والے آخری میچ میں ہانگ کانگ کے چیونگ کو 21-9 ، 21-16 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی سندھو نے گروپ مرحلے کے اپنے دونوں میچ جیت لئے۔ سندھو نے اس جیت کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔
ہانگ کانگ کی چیونگ گان پہلے سیٹ سے ہی جارحانہ موڈ میں تھیں۔تاہم وہ سندھو پر پکڑ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔