اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics Day 6: پی وی سندھو نے ہانگ کانگ کی این وائی چیونگ کو شکست دی - بیڈ منٹن

پی وی سندھو نے ویمنز سنگلز گروپ جے میچ میں ہانگ کانگ کی این وائی چیونگ کو شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی وی سندھو نے اپنے گروپ میں ٹاپ کیا ہے۔ اسی ساتھ ہی وہ اب گروپ اسٹیج سے نکل کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

پی وی سندھو
پی وی سندھو

By

Published : Jul 28, 2021, 9:23 AM IST

Updated : Jul 28, 2021, 11:11 AM IST

بھارتی بیڈ مینٹن کھلاڑی پی وی سندھو نےٹوکیو اولمپک میں بیڈمنٹن خواتین سنگل ایوینٹ کے گروپ راونڈ مقابلے میں ہانگ کانگ کی چیونگ گانی کو 2۔0 سے شکست دی ہے۔

35 منٹ تک جاری رہے اس مقابلے میں سندھو نے چیونگ کو 21 -9، 21-16 سے شکست دی ۔

اس کے ساتھ ہی سندھو نے گروپ راونڈ کے تحت اپنے دونوں مقابلے جیت لئے ۔

سندھو نے اس جیت کے ساتھ ہی ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کا آخری گروپ جے میچ ہانگ کانگ کے یی نانگ چونگ کے خلاف تھا، جنہیں سندھو نے 21-9 ، 21-16 سے آسانی سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:ٹوکیو اولمپک 2021: محض 19 سال کی عمر میں ہریانہ کی لڑکی اولمپک میں 'دنگل' کے لیے تیار

اس مقابلہ میں جیت کے ساتھ ہی پی وی سندھو نے اپنے گروپ میں ٹاپ کیا ہے۔ ساتھ ہی وہ اب گروپ اسٹیج سے نکل کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

Last Updated : Jul 28, 2021, 11:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details