ٹوکیو اولمپکس 2020 میں دوسرے دن ملی جُلی کارکردگی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ تمغے جیت کر تیسرے دن میڈل جیتنے کی فہرست میں بھارت کو برتری دلا سکیں۔ بھارتی اتھلیٹ اتوار کو سات کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
24 جولائی کو ٹوکیو اولمپکس کے دوسرے دن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے بھارت کو اس ایڈیشن کا پہلا تمغہ دلایا۔ میرابائی نے 49 کلوگرام زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 202 کے کُل وزن کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسنیچ میں میرابائی نے دوسری کوشش میں 89 کلوگرام اور دوسری کوشش میں 115 کلوگرام کلین اینڈ جرک اٹھایا۔ اس ایونٹ کا گولڈ میڈل چین کے زیہوئی ہوؤ نے جیتا۔ اس کے ساتھ ہی میرابائی بھارت کی دوسری خاتون بن گئیں جنھوں نے ویٹ لفٹنگ میں میڈل جیتا۔ اس سے قبل کرنم ملیشوری نے 2000 سڈنی اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
میرابائی چانو نے دوسرے دن چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت کی جھولی میں پہلا تمغہ ڈالا اب نگاہیں اس اولمپک کے تیسرے روز یعنی 25 جولائی کو ہونے والے کھیلوں پر ہیں۔
بتادیں اتوار کے روز بھارت نو کھیلوں میں اترے گا۔ اسی دن سے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والی عالمی چیمپیئن ایم سی میری کوم اور پی وی سندھو بھی اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
تیسرے روز بھارت بیڈمنٹن، باکسنگ، جمناسٹک، ہاکی، تیراکی، سیلنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ میں میڈلز جیتنے کی امیدوں کے ساتھ اترے گا جبکہ بیڈمنٹن کے خواتین سنگلز میں پی وی سنگھو اپنی مہم کی شروعات کریں گی۔