اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میں نصب کردہ بیت الخلاء کاروبار کے مراکز میں تبدیل

شہر کے عثمان ساگر رام دیو گوڑہ، تارہ متی بارہ دری، نیک نام پور سے منی کونڈہ جانے والی سڑک پر لگائے گئے ان بیت الخلاؤں پر غیرمجاز قبضے کرتے ہوئے ان کو چھوٹی دکانات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں نصب کردہ بیت الخلا کاروبار کے مراکز میں تبدیل
حیدرآباد میں نصب کردہ بیت الخلا کاروبار کے مراکز میں تبدیل

By

Published : Aug 19, 2021, 2:04 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 4:12 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انتخابات سے پہلے جلد بازی میں یہ بیت الخلا مختلف مقامات پر فٹ پاتھس پر بنائے گئے تھے۔ تاکہ عوام ان کا استعمال کرسکیں تاہم حالیہ دنوں کے دوران ان کی نگہداشت کو بالکل نظرانداز کردیا گیا.

جس کے نتیجہ میں چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد نے ان بیت الخلاؤں پر قبضہ کرتے ہوئے یہاں پر اپنے کاروبار کی شروعات کردی ہے۔

شہر کے عثمان ساگر رام دیوگ وڑہ، تارہ متی بارہ دری، نیک نام پور سے منی کونڈہ جانے والی سڑک پر لگائے گئے ان بیت الخلاؤں پر غیرمجاز قبضے کرتے ہوئے ان کو چھوٹی دکانات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

عوام نے ان بیت الخلاؤں کو پان شاپ اور چھوٹی کرانہ کی دکانات میں تبدیل کر دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عوام نے کہا کہ وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ نے شہر کو صاف شہر میں تبدیل کرنے کے مقصد سے شہر کے کئی مقامات پر ایسے بیت الخلاء بنائے تھے جو اب قبضوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 19, 2021, 4:12 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details