ریاست اترپردیش کے نوئیڈا پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی قیادت میں کمشنریٹ پولیس سماجی و فلاحی کاموں میں بھی سرگرم ہے۔
ضرورت مندوں میں راشن کٹس تقسیم نوئیڈا کے سیکٹر -49 تھانہ کی پولیس نے چیتنا سنستھا اور ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گاؤں بارولہ کے ضرورت مند بچوں اور ان کے والدین کے درمیان حفظان صحت کٹس، سامان اور راشن تقسیم کیا۔
مزید پڑھیں:۔کولکتہ: ملی تنظیم کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم
ضرورت مندوں میں راشن کٹس تقسیم اس موقع پر چوکی برولہ میں تعینات دیگر پولیس اہلکاروں اور چیتنا سنستھان کے اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر چندر شیکر کشواہا، استانی پوجا سنگھ، للیتا تومر اور بوبی چوہان سمیت چوکی انچارج وشال کمار موجود تھے۔ جنہوں نے 160 سے زائد بچوں کو حفظان صحت کٹس دیں، جس میں صابن، سینیٹائزر، ڈیٹال اور ماسک وغیرہ شامل تھے۔ اس دوران 160 سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیے گیے۔